ضابطہ اخلاق

مصنف بنیں:

پاک اردو رائٹر پوری دنیا سے اردو میں تحریریں موصول کرتا ہے۔پاک اردو رائٹر کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہر اچھی تحریر کو ویب سائٹ پر جگہ دی جائے۔اگر آپ بھی اردو لکھنا اور پڑھنا پسند کرتے ہیں تو درج ذیل ضابطہ اخلاق کے مطابق اچھی تحریریں ہمیں بھیجیں۔پاک اردو رائٹر آپ کی تحریر کو ضرور شائع کرے گا ۔

ہدایات برائے بلاگرز  :

آپ کسی بھی موضوع کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اس سلسے میں آپ پاک اردو رائٹر کی ویب سائٹ پر موجود کیٹیگریز سے بھی مدد لے سکتےہیں۔

آپ کا بلاگ 300 سے 1000 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے

پاک اردو رائٹر صرف غیر مطبوعہ تحاریر شائع کرتا ہے اس لیے جو بلاگ بھیجیں وہ غیر مطبوعہ ہو اور صرف پاک اردو رائٹر کے لیے ہی لکھا گیا ہو۔مگر اس کے علاوہ بھی معیاری مواد شائع کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ آپ کی ملکیت ہو۔

ایک ہی بلاگ مختلف ویب سائٹس پر بھیجنے سے گریز کریں، جو بلاگ پاک اردو کو روانہ کریں وہ کہیں اور نہ دیں۔ سرقہ نویسی ناقابل قبول ہے، ایسے بلاگرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

بلاگ بھیجنے کے بعد جوابی ای میل کا انتظار کریں۔ عموماً چوبیس گھنٹے کے دوران جواب دے دیا جاتا ہے۔

منظور شدہ بلاگ شائع ہونے میں ایک ہفتہ تک کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔ فوری اشاعت کے متقاضی موضوعات ترجیحی بنیادوں پر شائع کردیئے جاتے ہیں۔

لکھنے کے بعد اپنی تحریر کو کم از کم دو دفعہ ضرور پڑھیں تاکہ کسی قسم کی غلطی کی تصحیح ہو سکے اور آ پ کی تحریر جلدی شائع کی جا سکے۔

اپنی تحریر بھیجتے وقت اپنا نام،فون نمبر، ای۔میل،تازہ تصویر، فیس بک آئی۔ڈی،ٹویٹر،انسٹاگرام وغیرہ ضرور بھیجیں۔

تحریر بھیجنے کا طریقہ:

آپ اپنی تحریر ہمیں درج ذیل  دوطریقوں سے بھیج سکتے ہیں۔

  • درج ذیل ایڈریس پر ای۔میل کر کے

Content@pakurduwriter.com

  • ہماری ویب سائٹ پر موجود فارم کے ذریعے

(اپنی تحریر بھیجیں)