ushnashah wedding 48

اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

  کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں اور اب باضابطہ طور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے لال رنگ کا دلکش دلہن کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ شادی کی مرکزی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات بھی شریک ہیں۔


 

View this post on Instagram

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی نظر آتی ہیں۔

qwe

چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔

ert

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر  شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔

111 222 333 444 555 666

یہ بھی پڑھیں: -   امید کا دیا اور دکھ کے سائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں