Samantha 11

بھارتی ادکارہ سمانتھا خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے مداحوں کی یہی محبت نہ ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔

سمانتھا پرابھو نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس متعلق بتاؤں لیکن ابھی صحت مند ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں: -   8 بیویوں کے ساتھ خوشگوارزندگی گزارنے والا شخص سوشل میڈیا پرمقبول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں