gulsensinger 70

مذہبی نفرت انگیزی پر گرفتار ترک گلوکارہ کو نظر بند کرنے کا حکم

انقرہ: مذہبی نفرت انگیزی کے الزام میں گرفتار ترک گلوگارہ گلسین کو عدالت نے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

گلوکارہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ گلسین کو ٹرائل کے دوران گرفتار کرنے کے بجائے گھر میں نظر بند رکھا جائے۔

پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔

حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: -   پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں