Hira Maani 16

بہتر ہے آپ صرف اداکاری کریں گلوکاری نہیں، ناقدین کا حرا مانی کو مشورہ

لندن: پاکستا ن کی معروف اداکارہ حرا مانی کی لندن کنسرٹ کی ایک  ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی اسٹیج پر موجود ہے اور اپنے  ڈرامے’دوبول‘کا مشہور گانا ’جا تجھے معاف کیا‘ گاتی ہیں اور وہاں موجود تماشائیوں سے ان کے ساتھ گانے کو کہتی ہیں۔

تاہم حرا کے کئی بار کہنے پر بھی شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آتا، لوگوں کے ساتھ نہ گانے اور خاموش رہنے پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکا اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیتے بلکہ ہنستے نظر آتے ہیں۔

جس کے بعد اداکارہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں اور اسٹیج کے پیچھے کی جانب چلی جاتی ہیں۔ حرا مانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو  تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

بعض ناقدین نے اداکارہ کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اداکاری تک ہی محدود رہیں گلوکاری نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد حرا مانی اور ان کے شوہر اداکارہ سلمان شیخ عُرف مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سب کے باوجود بھی مداحوں سے  بےحد پیار کرتے ہیں۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   پاکستان کی یادگار فتح اور ابن بطوطہ مال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں