untitledssssssss 93

کارتک آریان کی ’بھول بھولیاں 2‘ باکس آفس پر سُپر ہٹ، 75 کروڑ کا بزنس کرلیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’بھول بھولیاں  2‘ باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بھول بھولیاں 2‘ باکس آفس پر سپُر ہٹ ہوگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں، انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اکشے کمار اور ودیا بالن کی سال 2007 میں ریلیز کی جانی والی مشہور فلم بھول بھولیاں کا سیکوئل ہے۔ جس میں کارتک آریان کیارہ اڈوانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: -   ایجادات کا میدان مزید سیاع ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں