SonamKapoor 105

سونم کپور کے گھر سے کروڑوں کی چوری، ملزمہ گرفتار

نئی دہلی: بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی دہلی میں رہائش گاہ سے گزشتہ دنوں ہونے والی کروڑوں روپے کی چوری کے الزام میں ان کی ایک نرس اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اپرنا رتھ ولسن اداکارہ کی ساس کی نرس تھیں جبکہ ان کے شوہر نریش کمار ساگر ایک نجی ادارے میں اکاؤنٹنٹ تھے۔

یہ چوری 11 فروی کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو اس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقدی اور زیورات چوری کیا گیا ہے۔

واقعے کی رپورٹ سونم کپور اور ان کے شوہر انند اہوجا کے گھر کے مینیجر نے درج کرائی تھیں جہاں ان کے گھر میں 20 سے زائد ملازمین ہیں۔

سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ’دہلی پولیس کرائم برانچ نے سریتا ویہاڑ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

تاہم چوری کیا گیا نقدی اور زیورات بازیاب کرانا اب بھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: -   بورڈ نے فرنچائزز کے مالی مسائل کا ’’حتمی‘‘ حل ڈھونڈ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں