pcb building 23

عمران خان کے جانے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلی کا امکان

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، نجم سیٹھی بطور چیئرمین دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔

نجم سیٹھی اپنے سابقہ دور کے بعض ادھورے کام مکمل کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کافی پہلے ہی ہو چکی ہے اور ان کے بعض رفقا پرانے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کی واپسی پر بھی کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہ ہوگا۔

بعض حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ شاید خود ہی مستعفی ہو جائیں گے، البتہ رابطے پر رمیز راجہ نے اس سوال کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔

saleem Khaliq
سلیم خالق

سلیم خالق کی تمام تحاریر ایکسپریس بلا گ سے لی جاتی ہیں. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ بھی پڑھیں: -   ہالی ووڈ کی شاہ کار فلموں کے بالی ووڈ ریمیک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں