zartajgulkrk 31

بھارت میں زرتاج گل جیسی سیاستدان کیوں نہیں؟ کمال آر خان زرتاج گل کے مداح

کراچی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان پاکستان تحریک انصاف کی رکن اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے۔

کمال راشد خان جو بھارت میں کے آر کے، کے نام سے بھی مشہور ہیں، اداکار ہونے کے ساتھ بالی ووڈ فلموں پر تجزیہ کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں کے آر کے نے پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی تعریف کی۔

کے آر کے نے زرتاج گل کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں زرتاج گل اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

کے آر کے نے زرتاج گل کے بولنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت میں زرتاج گل جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہیں؟ میرا مطلب ہے ہوشیار اور اچھا مقرر‘‘۔

کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: -   ’’ٹی واز فنٹاسٹک‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں