Kajolajay 40

کاجول نے اجے دیوگن کو علیحدگی کی دھمکی کیوں دی؟

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے ایک بار اپنے شوہر اجے دیوگن سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کی اب وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار اداکار اجے دیوگن ماضی میں متنازع اداکارہ گنگنا رناوت کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے کہ اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گنگا رناوت اور اجے دیوگن ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کرچکے ہیں، دونوں کے درمیان قربت کی من گھڑت باتوں نے کاجول کو شدید برہمی کا اظہار کرنے پر مجبور کیا۔
ان جھوٹی باتوں میں آکر کاجول نے ایک بار اجے کو دھمکی دی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر شوہر سے علیحدہ ہوجائیں گی اور گھر بھی چھوڑ دیں گی۔ بعد ازاں اداکار نے انہیں اعتماد میں لیا یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ افواہیں ہیں جو میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اجے دیوگن سے اس ضمن میں سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیا دو لوگوں کو ایک ساتھ تصاویر میں دیکھ کر غلط تشریح کرنے لگتا ہے، میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور اپنے نام کے ساتھ کسی کو منسوب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   آدھا سچ، سیاست اور دھوکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں