sonum 49

سونم کپور نے ماں بننے کی خوشخبری سنا دی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عنقریب ماں بننے کی پیشگی خوشخبری سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تاجر آنند آہوجا اور ان کی اہلیہ سونم کپور والدین بننے جارہے ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونم اور آنند سنہ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب یہ جوڑی نئے مہمان کی آمد کی منتظر ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔
اداکارہ نے اپنے آنے والے پہلے بچے کیلئے خوبصورت پیغام لکھا کہ ہمارے چار ہاتھ تمہاری بہترین پرورش میں استعمال ہوں گے، دو دل تمہارے دل کے ساتھ مل کر دھڑکیں گے، بحیثیت فیملی ہر قدم پر ہمارا ساتھ اور محبت برقرار رہے گی۔

سونم کپور نے مزید کہا کہ ہم تمہیں خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اداکارہ کی اس خوشخبری پر کرینہ کپور سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے انہیں مبارک باد دی اور جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   زندگی خوبصورت بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں