ayeshaomarhalimesultan 59

حلیمہ سلطان نے صرف عائشہ عمر کو انسٹاگرام پر کیوں فالو کیا، عائشہ نے سچ بتایا

کراچی: اداکارہ عائشہ عمر نے احسن خان کے شو میں بتایا ہے کہ ترکی کی مشہور اداکارہ اسرابلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں میں صرف عائشہ عمر کو ہی کیوں فولو کیا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر حال ہی میں ماڈل و میزبان انوشے اشرف کے ہمراہ احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں۔ جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر صرف عائشہ عمر کو ہی کیوں فولو کیا ہے۔

احسن خان نے عائشہ عمر سے پوچھا حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر آپ کو فولو کیا، یہ تعلق کیسے شروع ہوا؟ اس پر عائشہ عمر نے ہنستے ہوئے جواب دیا انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ یہ معجزہ کیسے ہوا۔

بعدازاں عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی۔ لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں۔ تاہم جہاں تک ان کا مجھے فولو کرنے کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ میں نے کوئی بیان دیا ہو جو انہیں اچھا لگا ہو اور انہوں نے مجھے فولو کیا۔

عائشہ عمر نے مزید کہا حلیمہ سلطان نے کسی پاکستانی کو انسٹاگرام پر فولو نہیں کیا میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جسے انہوں نے انسٹاگرام پر فولو کیا۔ شاید حلیمہ سلطان کو میرا کام یا میری کوئی بات اچھی لگی ہوگی۔ عائشہ عمر نے مذاقاً کہا شاید انہوں نے میرا ڈراما ’’بلبلے‘‘ دیکھا ہوگا چھپ کر اور انہیں وہ ڈراما اتنا اچھا لگا ہوگا کہ انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فولو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: -   ڈائٹنگ کےلیے صحت بخش سمجھے جانے والےنقصان دہ مشروب

اس موقع پر انوشے اشرف نے کہا عائشہ عمر پاکستان کی ایک بڑی اسٹار ہیں لہذا اگر ہمارے اسٹارز کو کوئی بین الاقوامی اسٹار فولو کرتا ہے تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں