mehwish 48

مداح کی فوٹو لیتے ہوئے مہوش حیات کو چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے فوٹو لیتے ہوئے عقب سے چھونے کی کوشش کی جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی مقبول شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں، اپنے شعبے میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے اداکارہ کو 2019 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   ’ہمارا ریپ بند کرو ‘ کانز فلم فیسٹیول یوکرینی خاتون کے احتجاجی نعروں سے گونج اُٹھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں