sonakshisinha 28

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر سوناکشی سنہا کا ردعمل آگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

دو روز قبل اداکارہ سوناکشی سنہا کے مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ اداکارہ نے اس وقت تو اپنے وارنٹ جاری ہونے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کرتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو ’’جعلی‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شکایت کنندہ میرے نام کا غلط استعمال کرکے اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا گزشتہ چند دنوں سے بغیر کسی تصدیق کے میڈیا میں میرے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ایک بدمعاش شخص کا کام ہے جو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا میں تمام میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور نیوز رپورٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ ان تمام جعلی خبروں کو نہ پھیلائیں کیونکہ میرے خلاف اس  خبر کو پھیلانے والے شخص کا ایجنڈا صرف اور صرف پبلسٹی حاصل کرنا ہے اور اس کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچا کر مجھ سے پیسے بٹورنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات کرنا نہیں چاہتیں۔ یہ کیس مراد آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر روک لگادی ہے۔ میری قانونی ٹیم توہین عدالت کے لیے اس کے خلاف تمام ضروری کارروائی کرے گی۔ جب تک کہ مراد آباد کورٹ اس معاملے پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کردیتی اس وقت تک اس معاملے پر میرا یہ واحد تبصرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: -   ’عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے‘،امر خان ڈاکٹر اسٹرینج کی نمائش پر مایوس

سوناکشی نے کہا وہ اس وقت گھر پر ہیں اور یقین دلاتی ہیں کہ ان کے خلاف کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی چائے پیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور کہا ’’گھر میں نظر بندی‘‘۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھارتی میڈیا میں خبر آئی تھی کہ سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

sonakshi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں