kangnaandalia 112

عالیہ بھٹ کی فلم پرلگائے200کروڑباکس آفس پرجل کرراکھ ہوں گے،کنگنا رناوت

 ممبئی: متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت  عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی کوناکام فلم قراردیتے ہوئے فلم ڈائرکٹرسنجا لیلی بھنسالی کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرعالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کوناکام فلم قراردے دیا۔ کنگنا کاکہنا تھا کہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی کی شکل میں 200کروڑ روپے باکس آفس پرجل کرراکھ ہوں گے۔

کنگنا نے بغیرنام لئے عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم اس لئے بنائی گئی کیونکہ پاپا یعنی مووی مافیا ڈیڈی چاہتے تھے کہ ان کی پری جوبرطانوی پاسپورٹ رکھتی ہے یہ دکھائے کہ وہ اداکاری بھی کرسکتی ہے۔غلط کاسٹنگ بڑا مسئلہ ہے۔

kangna-on-aalia

کنگنا نے مزید کہا کہ یہ نہیں سدھریں گے۔جب تک مووی مافیا طاقتورہے بالی وڈ ہمیشہ پیچھے ہی رہے گا اورزیادہ تراسکرینز پرہالی وڈ اورساؤتھ کی فلمیں دکھائی جاتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: -   دوڑنے والی یہ کار، ناہموار راہ پرچل بھی سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں