aimabaig 53

آئمہ بیگ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھتے ہی چھا گئیں

 کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر آتے ہی اہم سنگِ میل عبور کرلیا کیونکہ انہیں چند گھنٹوں میں 8 ہزار سے زائد مداح و صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئمہ بیگ نے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپنے سفر کا آغاز کیا، جس کے چند گھنٹوں بعد انہیں ہزاروں صارفین نے فالو بھی کرلیا۔

آئمہ بیگ کو 24 گھنٹوں میں ٹک ٹاک پر اب تک 8 ہزار 118 مداحوں اور صارفین نے فالو کیا۔

انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف ایک آئی ڈی کو فالو کیا اور چار ویڈیوز شیئر کیں جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر بھی  شامل ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان ویڈیوز کو چوبیس گھنٹوں میں 69 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

aima-baig

واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے پچھلے سات سالوں میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی مشہور گیت دیے اور مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ بیگ ٹک ٹاک سے پہلے صارفین سے انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اُن کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو 39 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   ڈراما ڈائریکٹر فاروق رند اور ان کی بیٹی امینہ فاروق سے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں