sunnyleone 152

سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

سنی لیون ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا اور خاص کر انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

اداکارہ کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون سمندر کنارے بیٹھی ہیں اور ان کے اردگرد شارک مچھلیاں ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فکر لاحق ہوگئی۔ اسی وجہ سے بہت کم وقت میں سنی لیون کی ویڈیو کو ہزاروں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کیا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سنی لیون نے لکھا کہ میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں۔ اداکارہ نے شارک کے گرد بیٹھنے کے تجربے کو ’شاہانہ‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: -   خدمت آپ کی دہلیز پر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں