vivomain 87

صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

بیجنگ: وی وو کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا اسمارٹ فون بنایا ہے جس کی کیسنگ دھوپ پڑنے پر صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدل سکتی ہے۔
حال ہی میں وی وو نے وی 23 اور وی 23 پرو کے مرکزی فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو دھوپ پڑنے پر سینکڈوں میں رنگ بدل سکتے ہیں۔
اسے انہوں نے سن شائن گولڈ ماڈل کا نام دیا ہے اور سورج کی روشنی میں فون کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے یعنی نیلے سے پیلا ہوسکتا ہے۔ تاہم اسے واضح طور پر بیک کیسنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پر دو سال کی مسلسل محنت کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال دھوپ میں رکھنے پر یہ صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہی رنگ اختیار کرسکتا ہے جو نیلگوں مائل سبز رنگت ہے۔
عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔ لیکن رنگ بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں۔
vivo1
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے اندر دو سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسری وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا آپ کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے۔ لیکن اس کے دوسرے ماڈل یعنی وی 23 پرو میں کیمرہ دیکھ کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر نصب ہے ۔ دونوں ماڈلوں میں قریب کی تصاویر کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   بغیرہتھیاروں کے گلیڈی ایٹرزکیسے لڑتے

وی 23 پرو میں قریباً ساڑھے چھ انچ کا اسکرین ہے جس کی ریزولوشن 1080 پکسل اور ساخت اوایل ای ڈی ہے جس کی اطراف خمیدہ ہے۔ اگرچہ ان کی قیمتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن جلد ہی انہیں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں