Sleep 134

کیا آپ کو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا ہے؟

صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند آنا نہایت ہی ضروری ہے اس لیے انسان کو تروتازہ رہنے کے لیے7 سے 8 گھنٹوں کی نیند روزانہ لینی چاہیے۔

نیند نہ آنا اور نیند سے محرومی ایک بیماری ہے جسے ’انسومنیا‘ کہا جاتا ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، مکمل نیند نہ لینے کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں مکمل نیند نہ لینے سے آپ کی صحت پر کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟

نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے  آپ کی ذہنی صلاحیتیں ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جبکہ  آپ کی جسمانی صحت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

ماہرین نے کمزور نیند کو کئی صحت کے مسائل سے جوڑا ہے ان میں وزن بڑھنے سے لے کر کمزور مدافعتی نظام تک سب شامل ہیں۔

یادداشت کے مسائل 

Sleep-Memory
گر آپ کی نیند پوری نہیں ہے تو آپ کو یادداشت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ —فوٹو: فائلااا

ماہرین کے مطابق اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہے تو آپ کو یادداشت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

نیند کے دوران انسانی دماغ کنکشنز بناتا ہے جس کی وجہ سے نئی معلومات کو یاد کرنے میں آسانی ہوتی ہے اگر نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کی شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم میموری دونوں پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

چڑ چڑا پن 

Sleep-chirchira
نیند کا پورا نہ ہونا آپ کو چڑ چڑا بھی بنا سکتا ہے —فوٹو: فائل

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کا پورا نہ ہونا آپ کو چڑ چڑا بھی بنا سکتا ہے، مکمل نیند نہ کرنے کی وجہ آپ اسکول ، دفتر یا گھر میں  سست رہیں گے  جو آپ کا موڈ  خراب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے  آپ ڈپریشن اور بے چینی جیسے مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   کیویز اب کیسے بھاگو گے

ہائی بلڈ پریشر

Sleep-BP
آپ رات کو 5 گھنٹے سے کم سوتے ہیں تو آپ میں ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں —فوٹو: فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو 5 گھنٹے سے کم سوتے ہیں تو آپ میں ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کمزور مدافعتی نظام

Sleep-ID
نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے —فوٹو: فائل

نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ کم نیند کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت میں بھی کمی ہوجاتی ہے جس کہ وجہ سے وہ بیماریوں کا آسانی سے  مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ذیابیطس کا خطرہ 

Sleep-Sugar
اگر آپ کافی عرصے سے مکمل نیند نہیں سورہے تو آپ کو ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے —فوٹو: فائل

اگر آپ کافی عرصے سے مکمل نیند نہیں سورہے تو ، آپ کو ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی آپ کے جسم میں انسولین کے اخراج کو متاثر کرتی ہے جو کہ خون میں شوگر کو کم کرنے والے ہارمونز ہیں ۔

مکمل نیند نہ کرنے کی وجہ سے انسان کے جسم میں شوگر کا لیول ہائی ہوجاتا ہے اور ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے۔

دل کی بیماریوں میں اضافہ 

Sleep-heart
اگر آپ کی نیند پوری نہیں تو آپ دل کی مختلف بیماریوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔ —فوٹو: فائل

اگر آپ کی نیند پوری نہیں تو آپ دل کی مختلف بیماریوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مکمل نیند نہ ہونے کی وجہ سے انسان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

وزن میں اضافہ 

Sleep-weight
نیند کا مکمل نہ ہونا انسانی جسم میں ان ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے جو بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ —فوٹو: فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کا مکمل نہ ہونا انسانی جسم میں ان ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے جو بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: -   تنقید کا جواب اچھی کارکردگی سے دیں، عمر گل کا کرکٹرز کو مشورہ

جس کی وجہ سے پیٹ بھرے ہونے کے باوجود بھوک لگتی ہے اور آپ دوبارہ کھانا کھاتے ہیں جو بعد میں وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں