ayeza khan 107

عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کا نیا اور انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا ایپس پر کافی فعال رہتی ہیں اور ہر تھوڑے دنوں میں اپنی نئی تصاویر کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں، عائزہ خان کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد مداح فالوورز ہیں جو عائزہ کی ہر پوسٹ پر اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی سفید و سرمئی بالوں کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اداکارہ کا یہ نیا حلیہ یقیناً ان کے کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے تاہم عائزہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا، عائزہ نے انسٹاگرام پر ایک نظم بھی لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کالی اور سفید نہیں، زندہ رہنے کے لیے رنگوں کو بکھیرنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہم سرمئی رنگ کی تعریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: -   ’ہمارا ریپ بند کرو ‘ کانز فلم فیسٹیول یوکرینی خاتون کے احتجاجی نعروں سے گونج اُٹھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں