sonakshisinha 209

سوناکشی سنہا بالی وڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر خاموشی تور دی ہے۔

پنک ولا ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ میں نے ماضی میں بہت سی فلمیں گنوا دیں، اداکار کی بیٹی ہونے کے باوجود بہت سے فلموں کا حصہ نہیں بن سکی۔

اقربا پروری پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ کسی بھی فلم کو گنوا دینا ہمارے کام کا حصہ ہے، اداکاروں کے بچوں کو بھی فلموں میں جگہ نہیں دی جاتی، اس پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔

سوناکشی سنہا نے ہر کسی کو اس صورتحال سے نمٹنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

اپنے والد اور بالی وڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کی مثال دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ والد نے بھی اپنے وقت میں بہت سے فلمیں گنوائی، فلم کا حصہ نہ بننا کوئی حیران کن بات نہیں ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کو حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی فلم میں اداکار اجے دیوگن، سنجے دت اور اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   مناجات و دُعات کا فلسفہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں