Sonia Hussain 100

سونیا حسین کی طبیعت ناساز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سونیا حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

sonyahusyn-1

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہاتھ پر ڈرِپ لگی ہوئی ہے۔

تصویر دیکھ کر یہ واضح ہورہا ہے کہ سونیا حسین کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں ہیں۔

سونیا حسین نے تصویر کے کیپشن میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔‘

اداکارہ کے کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اُن کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

sonyahusyn-chatاسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا حسین کی والدہ اُن کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اُنہیں کھانے کے حوالے سے بتارہی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی طبیعت کی خبر تیزی سے پھیل گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   پی ایس ایل فرنچائززکے اچھے دن آگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں