ramboo 126

ہالی ووڈ کی شاہ کار فلموں کے بالی ووڈ ریمیک

ممبئی: وہ دن گئے جب بالی ووڈ کا انحصار صرف اپنے لکھاریوں کے تصورات پر تھا اور فلم ساز انہی کہانیوں پر ہٹ فلمیں بنا دیاکرتے تھے۔ لیکن اب فلم سازوں نے ہالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے ری میک بنانے کو کامیابی اور پیسے بنانے کا راستہ سمجھ لیا ہے۔

’نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری، رنگ بھی آئے چوکھا‘ کے مصداق بالی ووڈ نے اسی ڈگر پر چلتے ہوئے متعدد فلمیں بنائی ہیں اور کچھ فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جن میں مسٹر پرفیکشنسٹ سے لے کر بگ بی اور کرینہ سے لے کر دیپیکا تک اپنے حسن کے جلوے بکھیرے گی۔

ہالی ووڈ سے بننے والی بالی ووڈ کی ری میک فلمیں
دی انٹرن

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن جلد ہی دیپیکا پاڈوکون کے ہمراہ 2015 میں ریلیز ہونے والی وارنر برادر کی فلم ’دی انٹرن‘ کے بھارتی ری میک میں دکھائی دیں گے۔ امیتابھ بچن فلم میں رابرٹ ڈی نیرو کا کردار ادا کریں گے، اس سے قبل یہ رول رشی کپور کو دیا گیا تھا تاہم گزشتہ سال اپریل میں ان کی موت کے بعد یہ کردار بگ بی کو دے دیا گیا۔ جبکہ این ہیتھ وے کا کردار دیپیکا پاڈوکون ادا کریں گی۔ نینسی میئرز کی لکھی گئی اس فلم نے دنیا بھر میں 195 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

the-intern

ریمبو

جیکی دادا کے شیر ٹائیگر شیروف کسی تعارف کے محتاج نہیں، اور یہ جب بھی بڑی اسکرین پر ظاہر ہوتے ہیں تو اپنے ایکشنز سے ناظرین کو حیرت زدہ چھوڑ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بالی ووڈ نے شہرہ آفاق فلم ’ ریمبو ‘ کا ری میک بنانے کا سوچا تو ان کے پاس ٹائیگر کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: -   تنقید کا جواب اچھی کارکردگی سے دیں، عمر گل کا کرکٹرز کو مشورہ

ایکشن فلموں کے دلدادہ ناظرین جلد ہی ٹائیگر شیروف کو سلویسٹر اسٹالون کی آئیکونک ایکشن فلم کے ری میک میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ بھارتی ’ ریمبو ‘ کے ہدایت کاری سدھارتھ آنند دیں گے۔ تاہم اس پراجیکٹ کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں ہیں کیوں کہ ٹائیگر اس وقت فلم’ ہیرو پنتی 2‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ تاہم اوریجنل ’ ریمبو‘ سلویسٹر اسٹالون نے حال ہی میں ٹوئٹر پر دیسی’ ریمبو‘ کو اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر نیک تمناؤوں کا اظہارکیا ہے۔

tigar-rambo

فاریسٹ گمپ

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 2019 میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ’ لال سنگھ چڈھا‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ 1994 کی کلاسک ہالی ووڈ فلم ’ فاریسٹ گرمپ‘ کا آفیشل ری میک ہے۔ 1986 میں ونسٹن گروم کے ناول سے ماخوذ اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا۔ جو اب عامر خان ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے ہندی ری میک میں کرینہ کپور اور ناگا چتیانہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ٹیم کو حال ہی میں لداخ میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔ ابتدا میں فلم کو 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کردی گئی تھی ۔ اب فلم میکر اسے رواں سال کرسمس کے موقع پرریلیزکرنے کا سوچ رہے ہیں۔

forrest-grump

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   پاکستان کرکٹ سازش کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں