aishwaryaraidoppelganger 147

ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل خواتین

ممبئی: کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کسی بھی انسان کے سات ہم شکل پائے جاتے ہیں اور جب بات کی جائے مشہور شخصیات کی تو ان کے ہمشکل انسانوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں۔

ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کسی بھی پروجیکٹ کے مقبول اور کامیاب ہونے کے لیے ایشوریا رائے کا نام ہی کافی ہوتا ہے لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی خواتین کو کوئی نہ جانے۔ یہاں ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل (مشابہت) رکھنے والی خواتین سے متعلق تحریر پیش کی جارہی ہے۔

اسنیہا الال

0-sneha
بالی ووڈ اداکارہ اسنیہا الال اپنی اداکاری سے زیادہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے سلو میاں کے ساتھ فلم ’’لکی؛ نوٹائم فور لو‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم لوگوں کو متاثر نہیں کرسکی۔ اس کے بعد بھی اداکارہ اسنیہا نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ ان کی پہچان آج بھی بطور ایشوریا رائے کی ہم شکل کے طور پر ہی کی جاتی ہے۔

ماناسی نائیک

0-manasinaik

مراٹھی فلموں کی اداکارہ ماناسی نائیک بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماناسی باکسر پردیپ کھریرا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی تھیں۔ اداکاری کےعلاوہ ماناسی بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ ماناسی  کی لُکس کی وجہ سے لوگ اکثر انہیں ایشوریا رائے کی کاپی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   شلپا شیٹھی فحاشی پھیلانے کے مقدمے میں بری

آمنہ عمران

0-aamnaimran

پاکستانی بلاگر اور انفلوئنسر آمنہ عمران کو ایشوریا رائے سے بے حد مماثلت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی۔ آمنہ نے لوگوں کی توجہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے کھینچی۔ آمنہ اس بات کا اقرار کرتی ہیں کہ وہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بہت بڑی مداح ہیں۔ بلاگر اور انفلوئنسر کے علاوہ آمنہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

اموج امروتا

0-amujamruta

اموج امرتا بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اموج امرتا کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے  ایشوریا رائے کے بولے گئے ڈائیلاگز پر لپسنگ کرکےٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں۔

آشیتا راتھور

0-aashitarathore

سوشل میڈیا اسٹار آشیتا راتھور بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فالوور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے بے حد ملتی ہیں۔ اس کے بعد آشیتا بالی ووڈ اداکارہ کی ہم شکل کے طور پر مشہور ہوئیں۔ بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار کے انسٹاگرام پر 34 ہزار سے زائد  فالوورز ہیں۔

مہالاگھا جابیری

mahlaghajaberi

مہالاگھا ایرانی نژاد امریکی انفلوئنسر اور ماڈل ہیں۔ حالانکہ ان کا نام تھوڑا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے بےحد مماثلت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ نوجوانی میں ہی میڈیا سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ مہالاگھا کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   آرٹیکل 370 کے بعد کا کشمیر(حصہ دوئم)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں