eva 130

جب مشہوراداکاروں کے بچوں کو انہی کی کم عمری کیلیے کاسٹ کیا گیا

لندن: ہالی وڈ کی مشہور فلموں میں کے ادارکاروں کی جوانی اور کم عمری کے کردارادا کرنے کے لیے ان کی اولادوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں فلم میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔ وجہ ہے یہ کہ ماں یا باپ سے غیرمعمولی مشابہت کی بنا پر ہدایتکاروں نے مشہور اداکاروں کی اولادوں کو فلم میں رول دیا ہے جو بہت مقبول ہوئے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ کونسے اداکار یا اداکارہ کے بیٹے اور بیٹی نے ان کی فلموں میں بطور اداکار کام کرکے اس میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔

merylsteeps-1

میرل اسٹریپ اور ان کی بیٹی

ایوننگ نامی فلم میں اداکارہ میرل اسٹریپ کی جوانی کو 1950 میں دکھانا تھا جس کے لیے ان کی بیٹی میمی گمر کو کاسٹ کیا گیا۔ میرل کی بیٹی نے اداکاری کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود عمدہ اداکاری کی اور داد وصول کی۔

vandiesel

وین ڈیزل اور فاسٹ اینڈ فیورس 9

وین ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ سنکلیئر نے ان کے لڑکپن کا کردار ادا کیا۔ یہ کردار انہوں نے فاسٹ اینڈ فیورس نائن میں ادا کیا ہے۔

johnkenny

فلم بلیک پینتھر میں باپ اور بیٹے کا کردار

بلیک پینتھر ایک مشہور فلم تھی جس میں اٹانڈا کینی کی جوانی کا کردار ان کے سگے بیٹے جان کینی نے ادا کیا جو بہت مقبول ہوا۔

kisskissbangbang

2005 کی فلم کس کس بینگ بینگ

کس کس بینگ بینگ ایک مشہور فلم تھی ۔ اس میں رابرٹ ڈونی جونیئر کا کردار ان کے بیٹے نے خوب نبھایا اور مشابہت کی بنا پر اسے بہت سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: -   پوٹن کیمیائی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں، امریکی صدر

showshank

مورگن فری مین کی جوانی

مشہورفلم شوشینک ریڈمپشن میں مورگن فری مین کی جوانی کا ایک شناخت نامہ دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم اب تک آئی ایم ڈی بی پر پہلے نمبرپر ہے اور غیرمعمولی شہرت رکھتی ہے۔ اس فلم میں ایک جرمیاتی شناخت نامہ دکھایا گیا ہے جس میں ان کے سگے بیٹے الفانسو کی تصویر لگی ہے۔

tvshows

ٹینا فے کی بیٹی

30 راک نامی ٹی وی سیریئل میں شادی کا ایک سین تھا جس میں ٹینا فے کا بچپن دکھانا تھا ۔ اس کے لیے ان کی بیٹی ایلس رچمنڈ کو دکھایا گیا جو ہوبہو اپنی والدہ کی کاربن کاپی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں