ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی کےگھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی اپنے بیٹے کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہیں۔
— Dia Mirza (@deespeak) July 14, 2021
واضح رہے کہ دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی۔ تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ برس بزنس مین ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کی تھی۔