Nayab Nadeem 194

ماڈل نایاب کے قتل میں مزید پیش رفت

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈیفنس کےعلاقےمیں تنہا رہنے والی ماڈل نایاب کو اس کے گھر میں گھس کر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا،نایاب کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس آئی تھی، مقتولہ کی لاش گھر کے اندر فرش پرپڑی ملی تھی۔

پولیس کے مطابق قاتل گھر کے عقبی حصے سے فرار ہوا، نایاب کے گھر سے اس کا موبائل فون بھی غائب تھا ، لگتا ہےکہ قاتل فون بھی ساتھ لے گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قاتل نے لا ش کو برہنہ کرکے قتل کو زیادتی کا رنگ دینےکی کوشش کی لیکن ابتدائی تفتیش کے مطابق نایاب سے زیادتی کے کسی قسم کے آثار نہیں ملے ، اس کے لیے فارنزک سائنس ایجنسی کی حتمی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے گھر اور اس کے اندر کرائم سین کو سیل کر دیا ہے اور کسی کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، دوسری جانب فارنزک ماہرین نےگھر کےدروازے اور دیگر اشیاء سے فنگر پرنٹس کے نمونےمحفوظ کر کے تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں جب کہ پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں: -   پاکستانی سینٹ کی تاریخ ، کردار اور الیکشن 2021ء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں