ahsanmani 189

چیئرمین پی سی بی کواپنی کرسی کی فکرپڑ گئی

کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اپنی کرسی کی فکرپڑ گئی،گورننگ بورڈ میٹنگ میں سی ای او وسیم خان کو توسیع دینے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

احسان مانی نے4ستمبر 2018کو تین سال کیلیے چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالی تھی، اس کی مدت مکمل ہونے میں اب صرف6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ احسان مانی خود تو عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں مگر انھیں ابھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے،اسی لیے گذشتہ روز گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں سی ای او وسیم خان کے معاہدے میں توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی،اس کی آئندہ برس تکمیل ہوگی لیکن ایک سال قبل ہی غور پر اتفاق ہوا تھا۔
گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس مئی میں ہوگا،اس وقت تک احسان مانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے، اگر انھیں توسیع نہ ملی تو سی ای او کا معاملہ نئے چیئرمین کیلیے چھوڑ دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ ارکان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ورلڈکپ کیلیے ٹیم کے دورئہ بھارت پر بریفنگ دی، انھیں بتایا گیا کہ آئی سی سی کو خط لکھ کر ویزوں کیلیے یقین دہانی مانگ لی گئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عین موقع پر کوئی مسئلہ ہو،ارکان نے انھیں اس حوالے سے فیصلے کا مکمل اختیار دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے فی الحال چپ سادھی ہوئی ہے، پی سی بی نے بطور متبادل یو اے ای میں میگا ایونٹ کے انعقاد کی تجویز بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: -   پاکستان کی یادگار فتح اور ابن بطوطہ مال
Saleem Khaliq
سلیم خالق

سلیم خالق کی تمام تحاریر ایکسپریس بلا گ سے لی جاتی ہیں. مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں