Photo by Serpstat from Pexels 269

2021ء میں پاکستان میں کاروبار کے طریقے” آخری حصہ “

جی تو آپ کو ابھی بھی کوئی اپنی پسند کا کاروبار نہیں ملا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔آج میں آپ سے مزید کچھ کاروباری ذرائع شئیر کرونگا اور امید کرونگا کہ ان میں سے کوئی آپ کی طبیعت کے عین مطابق ہوگا۔

16۔فوٹوگرافی

یہ اچھی رقم کمانے کا ایک زبردست اور تخلیقی طریقہ ہے۔ آپ سبھی کی ضرورت  ایک کیمرا ہے اور  یہ آج کل ہر ایک کے ہاتھ میں ہے یعنی موبائل کی شکل میں تو کیوں نہ اسے اپنا روزگار بنانے کا سوچیں۔سیر بھی کریں اور  بہت زیادہ اعلی معیار کی تصاویر بھی  لیں پھر ان کو ترتیب دیں اور بہترین والی منتخب کر کے آن لائن اپنا ایک پیج شروع کریں۔ آپ سالگرہ کی تقریبات  ، دلہن کے شاور اور شادیوں جیسے پروگراموں کا احاطہ بھی کرسکتے ہیں۔اگر آپ اس پیشے کے پابند ہیں اور آپ اعلی درجے کی تصاویر پیش کرتے ہیں تو فوٹوگرافی  سے بھی آپ پیسے کما سکتے ہیں۔

17۔ مترجم

اگر آپ ایک سے زیادہ زبانیں سمجھ اوربول سکتے ہیں تو آپ  بطور مترجم بھی دولت کما سکتے ہیں ۔ متعدد کمپنیاں ایسے لوگوں کی تلاش کرتی ہیں جو ان کے لئے زبان کا ترجمہ کرسکتے ہیں ، اور ان کے لئے مواصلات کا عمل آسان بناسکتے ہیں ۔ پاکستان میں ، سی پی ای سی کی وجہ سے ، چینی سے اردو مترجموں کی طلب میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس کاروبار کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو کسی پہلے تجربے یا خصوصی آلات کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان میں ایک مترجم کی اوسطا تنخواہ تیس ہزار روپےکے قریب ہے۔ اور اگر آپ کو زیادہ زبانیں نہیں آتیں تب بھی آپ مختلف اداروں سے یا آن لائن بھی مختلف زبانوں کا علم حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   نسیم شاہ پاکستانی ٹیم کا ہیرا ہے، بھارتی ادکارہ سربھی جیوتی

18۔ فٹنس سینٹر

اگر آپ کو ورزش کرنا اچھا لگتا ہے تو آپ اسے ہی اپنا کاروبار کیوں نہیں بنا لیتے اچھی سی مشینری خریدیں اور اپنے گھر کے ایک کشادہ کمرہ میں اس کا آغاز کریں۔اپنے دوستوں سے شروعات کریں اور خوب مشہوری کریں۔ اگر آپ چاہیں تو ساتھ میں اعلی معیار کے  فوڈ سپلیمنٹس وغیرہ بھی بیچ سکتے ہیں۔ ماہانہ فیس سے آپ اپنی کمائی شروع کر سکتے ہیں۔

19۔ صابن بنائیں

اس بات پر پریشان ہونے کی بجائے کہ آپ کی مصنوع کون خریدے گا میں آپ کو یہ بات کیوں نہ بتاوں کہ لوگ ہاتھ سے بنے صابن کے لیے پاگل ہیں خاص کر نامیاتی اور الکوحل سے پاک صابن کے لیے۔ہاں مگر اس کاروبار کے لیے آپ کو تجربہ درکار ہے اس کے کسی بھی صابن فیکٹری سے رابطہ کر کے ایک سے دو ماہ میں آپ اس میں ماہر بن سکتے ہیں ورنہ یوٹیوب ہے نا۔ صابن بنانے کے اجزاء کا انتخاب اور بنانے کے طریقہ کار سے لے کر اسے مارکیٹ کرنے تک سب کچھ آن لائن ہو سکتا ہے۔بابا گوگل زندہ باد۔آپ اسے آن لائن کے علاوہ اپنے قریبی اعزاء و اقارب میں بھی بیچ سکتے ہیں۔

20۔ٹوورنگ کمپنی

اگر آپ کو سفر کرنا پسند ہے، ایڈونچر کے دیوانے ہیں تو اپنے اس شوق کو اپنے کاروبار میں کیوں نہ بدلا جائے؟۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں خوبصورت مقامات کی بھرمار ہے۔ہمارے ملک میں ہزاروں تقافتی اور سیاحتی مقامات ہیں۔اس لیے اس کاروبار میں ترقی کرنے کے بہت موقع ہیں۔پہلے تحقیق کریں،سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کا بندوبست کریں، نقل و حمل کا بندوبست وغیرہ اور یہ سب سیاحوں کے خرچہ پر جس میں سے آپ کا منافع الگ۔اس کاروبار میں سب سے اہم بات مقامی افراد سے واقفیت ہے اگر آپ انہیں جانتے ہیں تو وہ آپ کو سستی رہائش کا انتظام کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: -   اداکارہ شوئیتا تیواری ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں

ان سب متذکرہ کاروبار کے علاوہ بھی بہت سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع آپ کو اپنے ملک پاکستان میں ملیں گے۔جو کم آمدنی والے افراد کے لیے بہترین آپشن ہیں۔ان چند کاروباری خیالات کا یہاں اظہار کرنے کا مقصد آپ کی رہنمائی کرنا تھا ۔ مناسب تحقیق اور اچھی مارکیٹنگ کی حکمت عملی اپنا کر ان میں سے اپنی پسندکا  کا روبار شروع کریں اور اپنی اور اپنے ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کا ذریعہ بنیں اور اگر آپ کے ذہن میں اور اچھے اور سستے کاروبار کے آئیڈیاز ہیں تو نیچے باکس میں ہمیں لکھ بھیجیں۔

اردو ہماری اپنی اور پیاری زبان ہے اس کی قدر کیجیے۔
سوچ کو الفاظ کے موتیوں میں پرو کر دوسروں تک پہنچانا ہی میرا مقصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں